(سپورٹس نیوز )

ظ* برازیلین فٹبالر نیمار کی خاتون سے جنسی زیادتی کے الزاما ت کی تردید

اتوار 2 جون 2019 20:41

۷ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2019ء) برازیل اور پیرس سینٹ جرمین کے معروف فارورڈ کھلاڑی نیمار نے ایک خاتون کا ریپ کرنے کی تردید کردی ہے جس نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر س کے ایک ہوٹل میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسکے والد کا دعوی ہے کہ وہ بلیک میل کا نشانہ بنی ہے ۔ سائو پولو پولیس میں دائر کی جانیوالی درخواست جسے کی رپورٹ یو اوایل اور گلوبو اسپورٹ ویب سائٹس نے دی ہے ،کے مطابق دنیا کے انتہائی مہنگے ترین فٹبالر پر متاثرہ خاتون کے ساتھ اس کی مرضی کے بغیرتشدد کے ذریعے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

نیمار نے انسٹاگرام پر سات منٹ کی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ مجھ پر ریپ کا الزام لگایا گیا ہے ،یہ ایک بڑ ا اور سخت لفظ ہے ،لیکن ایسا ہوچکاہے ۔

(جاری ہے)

اس نے مجھے حیران کیا ہے،یہ حقیقتاً ایک بری اور افسوسناک چیز ہے کیونکہ جو کوئی بھی مجھے جانتا ہے وہ واقف ہے کہ میں کس طرح کا شخص ہوں اور جانتا ہے کہ میں ایسی کوئی چیز کبھی بھی نہیں کرسکوں گا۔ 27سالہ نیمار نے خاتون کے ساتھ ویٹس ایپ پیغامات کی ایک طویل سیریز دکھائی ہے جس میں بستر پر اسکی نیم برہنہ نصاویر بھی شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوستانہ لمحات ہیں لیکن یہ بات عوام تک پہنچانا ضروری ہے کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا ہے ۔ نامعلوم خاتون جو برازیل میں مقیم ہے ،مبینہ طور پر نیمار سے انسٹاگرام کے ذریعے ملی تھی اور پیغامات کے تبادلے کے بعد فٹبالر نے اسے د ن کے وقت پیرس میں اسے ملنے کی دعوت تھی ۔ شکایت کے مطابق نیمار بظاہر نشے کی حالت میں ہوٹل میں داخل ہوا اور دنوں کے د رمیان گفتگو اور پیار کا تبادلہ ہواڈ،لیکن اس کے بعد نیمار کا رویہ جارحانہ ہوگیا اور متاثرہ خاتون کی مرضی کے بعیر اسکے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے تشدد کا استعمال کیا ۔

متعلقہ عنوان :