خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بدھ کو عید منائی گئی‘ سب سے بڑا جتماع سنہر ی مسجد میں ہوا

جمعہ 7 جون 2019 09:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2019ء) خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں عید منگل کو منا لی گئی تاہم زیادہ تر علاقوں میں بدھ کو ہی عید منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں عید کا بڑا اجتماع سنہری مسجد اور قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، اس کے علاوہ اندرون شہر، دلزاک روڑ، ورسک روڈ اور صدر کے مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مساجد اور عیدگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کیے گئے۔مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے جبکہ اہم مقامات اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے جوان عیدالفطر کے موقع پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔