جاپانی کمپنی نے نوجوان خواتین کی خوشبو کو الگ کر کے انہیں مقبول صابن اور دافع بو مصنوعات میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 جون 2019 23:55

جاپانی کمپنی نے نوجوان خواتین کی خوشبو کو الگ کر کے انہیں مقبول  صابن ..

ڈیوکو(Deoco) جاپان میں مقبول خواتین کی  خوبصورتی بڑھانے کی مصنوعات کی رینج ہے۔انہوں نے مبینہ طور پر نوجوان  خواتین کی بو کو الگ کر کے  بیوٹی سوپ اور دافع بو مصنوعات  بنا لی ہیں، جو جاپان میں کافی مقبول ہیں۔
ان مصنوعات کی خبریں پچھلے سال سامنے آنا شروع ہوئیں جب  جاپانی کمپنی روہٹو فارماسیوٹیکل  نے اعلان کیا کہ انہوں نے کامیابی سے خوشبو کے دوکیمیائی مرکب، جنہیں لیکٹون سی 10 اور سی 11 کا نام دیا گیا ہے، الگ کرلیے ہیں۔

یہ مرکب بوڑھی خواتین کے مقابلے میں نوجوان  خواتین زیادہ پروڈیوس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سائنسدانوں نے ہر عمر کی 500 خواتین پر تجربات کیے۔ انہوں نے پتا چلایا کہ  نوجوان خواتین کے پہنے کپڑوں میں زیادہ خوشگوار بو ہوتی ہے۔بعد کی تحقیق سے پتا چلا کہ  اس کی وجہ دو لیکٹون ہوتے ہیں، جو نوجوانوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں یہ کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس دریافت کے بعد کمپنی نے ڈیوکو  پر کام شروع کر دیا۔ یہ صابن اور دفع بو مصنوعات ہیں، جن میں لیکٹون سی 10 اور سی 11 استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈیوکو کو 2018 کے بہار میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ بہت تیزی سے مقبول ہوا۔ یہ ایمزون جاپان پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خواتین کی مصنوعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :