دُبئی پولیس نے اپنی والدہ کو دھمکیاں دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا
ملزم کی والدہ نے اپنے بیٹے کے دوست کو گھر سے نکل جانے کو کہا تھا
محمد عرفان بدھ 12 جون 2019 13:55
(جاری ہے)
اُس نے گاڑی کی سکرینیں توڑنے کا بھی اعتراف کیا۔
تاہم بہن کے پیسے چُرانے کے الزام کو اُس نے مسترد کر دیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے اپنے رویئے پر شدید پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور صفائی پیش کی کہ اُس نے گھر سے کوئی رقم نہیں چُرائی۔ ملزم کی ماں نے عدالت کو بتایا کہ میرا بیٹا اپنے خاندانی گھر میں اپنے ایک دوست کو لے آیا۔ جس پر میں نے دوست سے کہا کہ وہ یہاں سے چلا جائے۔ اس بات پر میرا بیٹا شدید ناراض ہو گیا۔ اس نے میری بیٹی کی دو گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ اور پھر ایک گیس سلنڈر اُٹھا کر میرے پاس لایا اور دھمکی دی کہ وہ اس کی مدد سے سارے گھر کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دے گا۔ ہم اس کی دھمکی پر شدید خوفزدہ ہو کر گھر چھوڑ کر چلے گئے اور اگلے دِن جب واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھُلا تھا اور گاڑیوں کی پچھلی سکرینیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ جب میں نے بیٹی کے کمرے میں موجود سیف کو چیک کیا تو اُس کا لاک ٹُوٹا ہوا پایا ۔ جس میں سے 23 ہزار درہم کی رقم غائب تھی۔ عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کی ماں نے اپنے بیٹے کو اُس کے جُرم پر معاف کر دیا۔ تاہم عدالت کی جانب سے ملزم کی قسمت کا فیصلہ 27 جُون 2019ءکو سُنایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.