ملک میں بجلی کی کل پیداوار بڑھ کر 34916 میگاواٹ پر آ گئی

بدھ 12 جون 2019 14:35

ملک میں بجلی کی کل پیداوار بڑھ کر 34916 میگاواٹ پر آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ملک میں اس وقت بجلی کی کل پیداوار 34916 میگاواٹ ہے جس میں سے 9463 میگاواٹ ہائیڈل، 7635 آئل، 6569 گیس جبکہ 3651 میگاواٹ آر ایل این جی سے حاصل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 400 میگاواٹ سولر، 1333 میگاواٹ ونڈ، مقامی کوئلہ سے 710 میگاواٹ، درآمدی کوئلہ سے 3300، گیس سے 6569، آر ایل این جی 3651، آئل 7635، کوڑا کرکٹ 499 اور نیوکلیئر سے 1345 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ جون 2018ء میں بجلی کی کل پیداوار 32263 میگاواٹ تھی جس میں سب سے زیادہ 8683 میگاواٹ بجلی ہائیڈل سے پیدا کی جا رہی ہے۔