قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس پرسوں ہوگا، بلوچستان میں کنٹونمنٹس کے امور پر بریفنگ دی جائے گی

بدھ 12 جون 2019 14:37

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس پرسوں ہوگا، بلوچستان میں کنٹونمنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل سیّد حسنات عامر گیلانی پرسوں جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بلوچستان میں کنٹونمنٹس کے امور پر بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس (کل) جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئر مین امجد علی خان کریںگے ۔اجلاس میں 3 اپریل کو ہونے والے اجلاس کے منٹس کی توثیق، کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل حسنات عامر گیلانی کمیٹی اراکین بریفنگ دیں گے۔