لائیو سٹاک کا پاکستانی معیشت میں اہم کردار ہے، ملک میں گوشت کی قلت پر قابو پانے کے لئے لائیو سٹاک کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈاکٹر ندیم اختر

جمعرات 13 جون 2019 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر عباسی نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کا شعبہ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملک میں گوشت کی قلت پر قابو پانے کے لئے لائیو سٹاک کے شعبے کی تجارتی بنیادوں پرترقی کی حوصلہ افزائی اور فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے یونیورسٹی میں ’’ تجارتی بنیادوں پر گوشت کی پیداوار ‘‘کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس اکا نعقاد یونیورسٹی کے شعبہ ویٹرنری نے کیا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈین ڈاریکٹرز اورملک کے مختلف علاقوں سے شرکت کرنے والے کسان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے لائیوسٹاک شعبے کی تجارتی بنیادوں پر قیام کے فوائد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس حوالے سے افراد میں آگاہی فراہم کی جائے کیونکہ یہ اعلیٰ منافع بخش صلاحیت والا کاروبار ہے ۔

انھوں نے ویٹرنری ماہرین پر زور دیا کہ وہ اس شعبے میں درپیش مسائل کو حل کریں تا کہ مستقبل میں غذائی قلت جیسے چیلینجز سے نمٹا جا سکے۔ تقریب سے ڈین ڈاکٹر عرفان یوسف، اور ڈاکٹر تنویر احمد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :