600 سے زائد امریکی کمپنیوں کا ڈونلڈ ٹرمپ سے چین کیساتھ تجارتی جنگ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

تجارت کے شعبے میں چین کا رویہ تبدیل کرنے کیلئے ڈیوٹی بڑھانے کا حربہ استعمال کرنا درست نہیں ، اس سے امریکی کمپنیوں کو نقصان ہوگا، مراسلہ

ہفتہ 15 جون 2019 14:55

600 سے زائد امریکی کمپنیوں کا ڈونلڈ ٹرمپ سے چین کیساتھ تجارتی جنگ سے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) امریکہ کی 600 سے زائد کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چین کیساتھ تجارتی جنگ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک مراسلے میںامریکہ کی 600 سے زائد کمپنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کیساتھ تجارتی جنگ سے دستبردار ہو جائیں۔

(جاری ہے)

کمپنیوں نے چین اور امریکہ کے درمیان مصنوعات و اشیاء پر ڈیوٹی بڑھائے جانے سے متعلق جاری جنگ کے شدت اختیار کر جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کیساتھ اعلان کیا ہے کہ تجارت کے شعبے میں چین کا رویہ تبدیل کرنے کیلئے ڈیوٹی بڑھائے جانے کا حربہ استعمال کرنا درست نہیں ہے۔

اس مراسلے میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی بڑھائے جانے سے چین کو نہیں بلکہ امریکی کمپنیوں کو اس کا بھاری بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :