نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل پرپراپناجواب جمع کرادیا

نواز شریف کی طبی بنیاد پر دائر سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے استدعاہے کہ عدالت نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردے، نیب

ہفتہ 15 جون 2019 21:51

نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ میں زیرسماعت سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل پرپراپناجواب جمع کرادیا۔جس میں سزامعطل کرنیکی مخالفت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ نواز شریف کی طبی بنیاد پر دائر سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے استدعاہے کہ عدالت نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردے،جواب میں یہ بھی کہاگیاہیکہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کسی قسم کی سرجری تجویز نہیں کی،درخواست ہارڈشپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی نیب کی طرف سے ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئی13صفحات پر مشتمل تحریری جواب میں یہ بھی w کہاگیاہیکہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں ، میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،احتساب عدالت نے تمام شواہد کے جائزے کے بعد نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی،نوا شریف احتساب عدالت کے یافتہ مجرم ہیں، سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا،میڈیکل رپورٹس میں نواز شریف کا فوری سرجری کی سفارش نہیں کی گئی،العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بھی زیر سماعت ہے،سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہو تو سزا معطلی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ عدالت نے جواب داخل نہ ہونے پر گزشتہ سماعت کیدوران نیب حکام کی سرزنش کی تھی۔