Live Updates

مریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ، شہباز شریف بھی پیچھے چلنے کو تیار

نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین بنانا چاہتے ہیں سینئر لیگی رہنمائوں نے بھی نواز شریف کو یہ باور کرادیا مریم ہی آپ کی حقیقی سیاسی جانشین ثابت ہوسکتی ہے،جلد با دیر شہباز شریف کو لیگی قیادت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے،ذرائع

ہفتہ 15 جون 2019 23:20

مریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ، شہباز شریف بھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ہو رہی ہے۔ میاں شہباز شریف بھی بادل نخواستہ مریم نواز کے پیچھے چلنے کیلئے تیار ہوگئے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین بنانا چاہتے ہیں اور انہیں اس میں مکمل کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں نے بھی نواز شریف کو یہ باور کرایا ہے کہ مریم نواز ہی آپ کی حقیقی سیاسی جانشین ثابت ہوسکتی ہے۔ میاں شہباز شریف پر انہیں مکمل اعتماد نہیں کیونکہ ان کی پالیسیز نواز شریف کیلئے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں سینئر لیگی رہنمائوں نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں بلاول کو ملاقات کی دعوت دینی بھی زیر بحث رہی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اس فیصلے سے مکمل لاعلم رکھا گیا اور بلاول کو دعوت دینے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کی منشاء سے فیصلہ کیا گیا۔ میاں شہباز شریف نے بادل ناخواستہ اس فیصلے کو قبل کیا۔لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت مکمل طورپر مریم نواز نے اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے اور جلد با دیر میاں شہباز شریف کو لیگی قیادت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات