آرٹ کی طالبہ کا فائنل پراجیکٹ۔ گھوڑے کو مصوری سکھانا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 جون 2019 23:56

آرٹ کی طالبہ کا  فائنل پراجیکٹ۔ گھوڑے کو مصوری سکھانا
آرٹ کی ایک طالبہ کو امید ہے کہ  اپنے فائنل پراجیکٹ میں وہ  ایک پونی (چھوٹے قد کے گھوڑے)  کو مصوری سکھا کر اچھے گریڈ حاصل کر سکتی ہیں۔
18 سالہ الوڈی پونسن آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی میں آرٹس  اور ڈیزائننگ میں  فاؤنڈیشن ڈپلومہ کر رہی ہیں۔ انہیں بچپن سے ہی گھوڑ سواری اور آرٹس کا شوق ہے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے ایسا  فائنل پراجیکٹ  منتخب کیا ہے، جس سے اُن کے دونوں شوق پورے ہو جائیں گے۔اب وہ ایک پونی کو مصوری سکھا رہی ہیں۔
الوڈی نے پونی کو مصوری سکھانے میں کافی وقت صرف کیا ہے۔ انہوں نے پونی کو پہلے اسفنج پکڑنا، پھر برش پکڑنا اور پھر کینوس پر تصویر بنانا سکھایا ہے۔
الوڈی کے پونی کو مصوری سکھانے  کی یہ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔