چکوال ،تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق

اتوار 16 جون 2019 16:15

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) چکوال تلہ گنگ روڈ پر قصبہ دھرابی کے نزدیک تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

محمد عاطف ولد محمد خان ساکن تلہ گنگ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ علیزہ کیساتھ موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ سامنے سے تیز رفتار کوچ IDS 7099 انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور اس نے ٹکر مار دی جس سے اس کی ہمشیرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ اے ایس آئی ممتاز اللہ نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :