]راولپنڈی،آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشنکامہنگائی اور تنخواہوں میں معمولی اضافے سمیت ملازمین کو درپیش مسائل پر حکمت عملی طے کرنے کیلئے دو روزہ اجلاس19 اور 20 جون کو طلب

اتوار 16 جون 2019 20:55

ٹ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن نے مہنگائی اور تنخواہوں میں معمولی اضافے سمیت ملازمین کو درپیش دیگر مسائل پر آواز اٹھانے کی حکمت طے کرنے کیلئے فیڈریشن کا ایک ہنگامی دو روزہ اجلاس19 اور 20 جون کو طلب کر لیا ہے ․ تنظیم کے پریس سیکریٹری ملک شکیل اعوان نے بتایا کہ مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد خان نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کو گیارہ بجے دن پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ․ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر شرافت اللہ یوسف زئی کریں گے جس میں کے پی کے ، بلوچستان ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف کے نمائندے شرکت کریں گے ․ انہوں نے کہا کہ ایک تسلسل کے ساتھ مہنگائی اور اس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کی ختم ہو تی ہوئی قوت خرید کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے حکومت نے تنخواہوں میں جو اضافہ کیا ہے اسے ہم اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی قرار نہیں دے سکتے جبکہ ملازمین پر ٹیکسوں کا بوجھ بھی لاد دیا گیا ہے ․ اسی طرح ایم ٹی آئی ، ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے جیسے کالے قوانین کی تلوار بھی ملازمین کے سروں پر لٹک رہی ہے ․ ان مسائل کے علاوہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے تحت جعلی لوگوں کی بجائے کوالیفائڈ پیرا میڈیکل سٹاف کو ہراساں کرنے سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کرنے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے اجلاس میں سیر حاصل گفتگو ہو گی اور oاس کے بعد ان مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی طے کی جائیگی ۔