کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے طلبا نے17ویں واٹا پیرا تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں تین سونے کے تمغے اپنے نام کرکے پاکستان کاجھنڈا فخر سے بلند کردیا

پیر 17 جون 2019 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے طلبا نے اوساکا جاپان میں منعقد ہونے والی 17 ویں واٹا پیرا تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں تین سونے کے تمغے اپنے نام کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا جھنڈا فخر سے بلند کردیا ہے۔ٹیم پاکستان، کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے تین اسپیشِئلی ایبِلڈ طالب علموں حمزہ حسن، یاسر علی، اور عابد خان پر مشتمل تھی. جنہوں نے دنیا کو یہ ثابت کیا کہ کوئی چیلنج خواہ شعوری ہو یا جسمانی کبھی بھی محنت اورسچی لگن کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا۔

ان چیمپئنز اور ان ہی کی طرح دوسرے طالبِ علموں کا یہ سفر کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں شروع ہوا جو ایک ایسا ادارہ ہے جہاں خصوصی لوگوں{ اسپیشِئلی ایبِلڈ} کوخواب دیکھنا اور ان خوابوں کو پورا کرنا سکھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کام کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ان بچوں کو سماج میں خود مختار طور پر آگے بڑھتے رہنے کیقابل بنانے کے پیچھے بے لوث اور انتھک محنت کار فرما ہوتی ہے۔

اور یہ فعال تعلیم، آرٹس اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت ؛ جیسے کارپینٹری، انفارمیشن کمپیوٹر ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)، کلنری آرٹس اور دستکاری جیسی جدید ترین مہارت کے زریعے ممکن ہوپاتی ہے۔ایک مکمل ٹیکسٹائل یونٹ ان طالب علموں کو بلاک پرنٹنگ، اسکرین پرنٹنگ، سِلائی، کڑھائی اور مشین ایمبرائڈری جیسے ہنر سکھاتا ہے۔ جس کے بعد یہ طالب علم بعد میں ہمارے ہی برانڈ، 'جدت' کا حصہ بنتے ہیں۔

جدت کے ہر ایک پراڈکٹ میں ان خصوصی طلبا کی مہارت شامل ہوتی ہے۔کے وی ٹی سی کے تھریپسٹ ان طالبِ علموں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے ضروری صلاحیتوں کی تشکیل دینے اور انہیں بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں.جامع فزیکل ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروگرام نے 28 سال کی عرصے میں کئی چیمپئنز پیدا کئے ہیں جس میں کے وی ٹی سی کے 1200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی تمغے و ٹرافیز شامل ہیں۔

کے وی ٹی سی کے طالب علم 21 اپریل 2019 کو اوساکا، جاپان میں منعقدہ 17 ویں واٹا پیرا تائکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹس تھے۔گرینڈ ماسٹر نجم خان ، ٹیم لیڈر عامر شہاب، کوچ محمد صدیق اور فزیکل ٹرینر محمد نعمان کی نگرانی میں ، ان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور درج ذیل زمروں میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔

انفرادی Poomsae کیڈیٹ میل 12 سے 14yrs - انفرادیPoomsae جونیئر میل 15 سے 17 سال - انفرادی Poomsaeمیل 18 سے 30سال۔ جاپان سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ائیرپورٹ پر کے وی ٹی سی کی جانب سے طلبا کے والدین اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ فاتحین کا شاندار استقبال کیا گیا۔کے وی ٹی سی کیاسٹاف کی انتھک محنت اور بین الاقوامی معیار کے طریقے کار پر مثالی عمل پیروی اور غیر معمولی کوششوں کو پاکستان مرکز برائے فلانتھروپسٹ نے این پی او سیل آف گڈ پریکٹس دیکر تسلیم کیا، جس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ لگن اور محنت ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا۔