Live Updates

24 ہزار ارب کے حساب کے لئے حکومت کمیشن بنانے جارہی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق

پیر 17 جون 2019 19:30

24 ہزار ارب کے حساب کے لئے حکومت کمیشن بنانے جارہی ہے،وزیراعظم کے معاون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی رگ رگ میں تحریک انصاف کے خلاف نفرت ہے‘ 24 ہزار ارب کے حساب کے لئے حکومت کمیشن بنانے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز نے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

ان کے خلاف ریفرنس ہم نے نہیں بنائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو انہیں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے لیکن ان سے اس رویے کی توقع نہیں ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن کی رگ رگ میں تحریک انصاف کے خلاف نفرت ہے۔ 24 ہزار ارب کے حساب کے لئے حکومت کمیشن بنانے جارہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ رقم کہاں گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات