پی ٹی آئی حکومت نے چند ماہ میں ہی مہنگائی و بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔عتیق الرحمن

پیر 17 جون 2019 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے چند ماہ میں ہی مہنگائی و بروزگاری کے تمام رکارڈ توڑدیئے ہیں،اپنے تمام تردعوووں کے برعکس بے تحاشہ قرضے لیکر ملک وقوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا ہے،روپے کی بے قدری اورڈالرکی اڑان نے حکومت کی نااہلی کو عیاں کردیا ہے۔

حکومت کے چند ماہ کی کارکردگی میں ملک وقوم کا یہ ہال ہے تو پھر پانچ سالوں میں ملک وقوم کا کیا حشر ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں جے آئی یوتھ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ پشاور نورغلام ، سراج الحق اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے مہنگائی بیروزگاری اورتوانائی بحران کے خاتمے کے دعوے کی طرح کمرتوڑمہنگائی بیروزگاری اوربجلی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،مہنگائی بڑھنے اوراورعوام کی مشکلات میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔

انہوں نے زوردیاکہ حکومت قوم سے کئے گئے وعدووں کے مطابق مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند اورعام آدمی کا معیار زندگی بھتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔