اوکاڑہ:اوکاڑہ میں مصنوئی مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بے قابو ہو گیا

گھی ،چینی ،چاول ،دالیں ،سبزیاں پھل ،اور خوردو نوش کی دیگرا شیاء کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے بر عکس زائد ہو جانے سے مڈل کلاس اور متوسط طبقہ کے تعلق رکھنے والے شہری سخت پریشان ہو گئے

پیر 17 جون 2019 22:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) اوکاڑہ میں مصنوئی مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بے قابو ہو گیا گھی ،چینی ،چاول ،دالیں ،سبزیاں پھل ،اور خوردو نوش کی دیگرا شیاء کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے بر عکس زائد ہو جانے سے مڈل کلاس اور متوسط طبقہ کے تعلق رکھنے والے شہری سخت پریشان ہو گئے اوکاڑہ شہر اور اس کی تینوں تحصیلوں میں مارکیٹ کے اندر موجود دوکانوں پر اشیاء خوردو نوش کے ریٹس زائد ہونے کے ساتھ ہر دوکان پر مختلف ہیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری ریٹ لسٹ صرف ایک کاغذی حیثیت تک محدود ہو کر رہ گئی جس پر عمل درآمد نہ ہونے سے شہری مجبورا مہنگے داموں اشیاء ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں مہنگائی زیادہ ہونے سے متعدد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پر چکے ہیں چھوٹے سرکاری ملازم بھی مصنوئی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں اس حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں ،پرائس مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران کی کار کردگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ چکی ہے جبکہ پرائس کمیٹیوں کے اجلاس بھی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر ساہیوال اور ضلعی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ میں مصنوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدمات اٹھائے جائیں اور اس حوالے سے غفلت لا پروائی کے مرتکب ملازمین اور افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔