افغان امن مذاکرات ، طالبان وفد کی چین آمد ، اعلیٰ حکام سے ملاقات

افغانستان میں جنگ کے خاتم کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 17 جون 2019 23:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں ملا عبد الغنی برادر کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے افغان امن مذاکرات اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

افغان مذاکراتی وفد نے بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

طالبان کے سابق ترجمان عبدالحئی مطمئن نے بتایا کہ چین میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے افغان وفد کی سربراہی عبدالغنی برادر نے کی اور یہ ملاقات قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کے ساتویں دور کے تناظر میں کی گئی ہے۔چینی حکام سے ملاقات میں طالبان وفد میں عامر خان متقی اور عبدالطیف شامل تھے جب کہ چین کی جانب سے وزارت خارجہ و داخلہ کے اہم حکام نے شرکت کی۔

چین نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھری۔واضح رہے کہ قطر میں امریکا و افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے 6 ادوار کے بعد افغان وفد کا پہلا پڑاو? روس تھا جس کے بعد چین کا رخ کیا گیا، ان ملاقاتوں کا مقصد امن مذاکرات میں دیگر عالمی قوتوں کو بھی شامل کرنا ہے۔