باغبانوں کو مختلف پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک کھیتوں میںجنتر کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 18 جون 2019 14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) زرعی ماہرین نے باغبانوں کو مختلف پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ نئے لگائے جانیوالے باغات میں شروع کے چند سالوں میں جنتر کاشت کرنے سے پودوں پر گرمی کا اثر کم پڑتاہے اسلئے پودوں کی افزائش نسل بہتر ہوتی ہے اورانہیں شدید گرمی سے نقصان پہنچنے کااحتمال بھی کم سے کم ہو جاتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوںکا چنائو کرناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ گرمیوںکے موسم میں پھلدار پودوں کے تنوںکو نیلاتھوتھا اور چونے کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھاجاسکتاہے کیونکہ اس طرح تنے کا چھلکا پھٹنے سے محفوظ رہتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باغات کے ارد گرد باڑ کے طور پر لگائے ہوئے اونچے درختوں کی گھنی ہوا توڑ باڑیںبھی پودوں اور پھل کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اسلئے ان ہوا توڑ باڑوں کی کانٹ چھانٹ نہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ نئے لگائے گئے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس لئے ان پودوںپر سرکنڈے، پرالی یا ٹاٹ وغیرہ سے سایہ کریں۔انہوںنے کہاکہ موسم گرما میں زیادہ ہل چلانے اور گوڈیاں کرنے سے زمینی درجہ حرارت ناموافق حد تک بڑھ جاتا ہے جو کہ پودوں کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :