دنیا کی آبادی2050 ء تک بڑھ کر9.7 ارب ہوجائے گی، اقوام متحدہ

منگل 18 جون 2019 16:40

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) دنیا کی آبادی سال2050 ء تک بڑھ کر9.7 ارب ہوجائے گی جو اس وقت 7.7 ارب ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اقتصادی وسماجی امورکے آبادی ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگر دنیا میں آبادی میں اضافہ کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو یہ اس صدی کے اختتام تک 11ارب ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی و سماجی امورلوزین من نے کہاکہ غریب ممالک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے تعلیم صحت کیلئے بہتر سہولتوں کی فراہمی، صنفی مساوات کے فروغ اور غربت کے خاتمہ کے چیلینجز درپیش ہیں جن ممالک میں آبادی میں تیزی سے اٖضافہ ہورہا ہے۔

ان میں بھارت نائیجیریا کانگو ایتھوپیا تنزانیہ انڈونیشیا پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض افریقی ممالک کی آبادی سال 2050ء تک دوگنی ہونے کا امکان ہے جبکہ مختلف ممالک کی جانب لوگوں کی نقل مکانی بھی آبادی میں اٖضافہ کا ایک سبب ہے۔