کمشنر سرگودھا ڈویژن کی ہسپتالوں میں سانپ و کتے کے کاٹے کی ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جون 2019 13:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفر اقبال نے ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطا بق کمشنر نے کہا کہ اگر کسی ہسپتال میں کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں تو اس کی اطلاع اپنے متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو دی جا ئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈویژن کے تمام سر کا ری ہسپتالوں میں کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین کی دستیا بی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ہسپتال میں سانپ یا کتے کے کاٹنے سے کسی کی ہلاکت ہوئی اور وہاں پر ویکسین دستیاب نہ ہوئی تو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین فراہم کردی ہے جو تمام ہسپتالوں کو فوری طور پر روانہ کردی گئی ہے۔