ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی مشینری فعال کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جون 2019 13:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید نے ضلع کے تمام ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی مشینری فعال حالت میں رکھنے ، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری سو فیصد کرنے کے لیے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈپٹی کمشنرآفس کے مطابق اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خود بھی ضلع کے مختلف مقامات پر ہسپتالوںاور بنیادی مراکز ِصحت کو چیک کریں گی اور اگر بنیادی سہولتیں نہ ہوئیں تو متعلقہ انچارج کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔