جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض نبھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ جائیگی،ڈی پی او کوہاٹ
قانون وانصاف اور میرٹ کی بالا دستی سے قطع نظرکوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ،کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود
بدھ 19 جون 2019 23:30
(جاری ہے)
ڈی پی او نے واضح کردیا کہ قانون وانصاف اور میرٹ کی بالا دستی سے قطع نظرکوئی بھی عمل قابل قبول نہیں لہٰذا پولیس افسران خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے تمام ترمعاشرتی تضادات اور وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپنے پیشہ ورانہ فرائض عین وابستہ عوامی توقعات کے مطابق اداکریں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں موجود خود احتسابی کا عمل اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ تمام رینک کے پولیس افسران واہلکار محتاط رویہ اپناتے ہوئے خدمت خلق کو نصب العین بنائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ پولیس میں کرپشن ،غیر قانونی حراست اور تشدد کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔فیلڈ ورک میں عوام کیساتھ قریبی روابط استوار کریں اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے کسی بھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیںاور اپنی توانائیاں صرف اور صرف انسداد جرائم،امن وامان کے قیام اور عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کیلئے بروئے کار لائیں۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے قیام امن،انسداد جرائم،فیلڈ ورک میں لوگوں کے مسائل حل کرنے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی،سرکاری دستاویزی ریکارڈ کی درست طور پر تکمیل،مقدمات کی تفتیش میںمعیاری طرز عمل اور پولیس ایکٹ 2017کی بھر پور عملداری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سرکل ایس ڈی پی او،تھانے کے ایس ایچ او،تفتیشی افسر،چوکی انچارج ،بیٹ افسراور محرر تھانہ کو بیسٹ آف دی منتھ ایوارڈ کے طور پر اعزازی ٹرافیوں،نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز کر انکی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی پی او نے انعام یافتہ پولیس افسران کواس بات کا باور کرایا کہ پولیس فورس میں موجود سزاو جزاکے عمل کو اسکی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے تمام رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چور اور فرائض منصبی میں غفلت کامظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو محکمہ سے نکال باہر کرکے انکی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جائے گا۔ماہ مئی کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پربیسٹ آف دی منتھ ایوارڈ کا اعزاز پانے والے پولیس افسران میںڈی ایس پی سٹی عالم زیب،ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید سب انسپکٹر فیاض خان،انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر امان اللہ،انچارج چوکی تحصیل گیٹ محمد اقبال ،تھانہ محمد ریاض شہید کے بیٹ آفیسر محمد خان اور محرر تھانہ جنگل خیل آفتاب خان شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.