فردوس عاشق اعوان نے بجٹ میں اپوزیشن کی ترمیمی تجاویز ماننے کا عندیہ دے دیا

بجٹ سے ناتا توڑنا عوام سے ناتا توڑنے کے مترادف ہے، اپوزشن عوامی مفاد میں آئینی ترمیم لائے ہم منظور کرائیں گے: مشیر اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 22:26

فردوس عاشق اعوان نے بجٹ میں اپوزیشن کی ترمیمی تجاویز ماننے کا عندیہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جون2019) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بجٹ میں اپوزیشن کی ترمیمی تجاویز ماننے کا عندیہ دے دیاہے۔ مشیر اطلاعات نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بجٹ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے ناتا توڑنا عوام سے ناتا توڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزشن عوامی مفاد میں آئینی ترمیم لائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غنڈہ گردی سے نہیں بلکہ آئینی اور جمہوری مفاد میں ترمیم لائے ہم منظور کرائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گیدڑ بھبھکیاں لگانے والے عوام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ واضح رہے کہ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے سلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا اصولی موقف کی نفی ہے اور جعلی اکثریت کو وقت دینے کا کیا فائدہ؟ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم حکمرانوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اورحکومت کی موجودہ معاشی پالیسیاں ملک توڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

انہوں نے مجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نجٹ مسترد کرتے ہیں۔ دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت سے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگربجٹ میں ترمیم نہ کی گئی توحکومت چلنے نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدورکی کم از کم اجرت 20 ہزارروپے ماہانہ کی جائے اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصداضافہ کیا جائے۔

شہباز شریف قومی اسمبلی میں ڈھائی گھنٹے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ تنخواہ لینے والوں کوٹیکس سے چھوٹ دی تھی اب بھی ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ سے ٹیکس ختم کیاجائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گھی اورخوردنی تیل پرعائدٹیکس فوراََ واپس لیاجائے،ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کاجال پورے ملک میں بچھایاجائے،شہبازشریف نے کہا کہ اگر بجٹ میں ترمیم نہ کی گئی توحکومت چلنے نہیں دیں گے۔