عوام حکو مت کی طر ف سے لگا ئے گئے نئے ٹیکسس کی وجہ سے شدید پریشا نی کا شکا ر ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر فا روقی

جمعرات 20 جون 2019 00:00

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) غریب عوام جو کہ یو ٹیلیٹی اشیا ء پر اور بجلی و پا نی گیس ٹیلی فو ن مو با ئیل کے بلو ں کی صو رت میں پہلے ہی حکو مت کو ٹیکس ادا کر رہے ہیں حکو مت کی طر ف سے لگا ئے گئے نئے ٹیکسس کی وجہ سے شدید پریشا نی کا شکا ر ہیں، ان خیا لا ت کا اظہا ر چئیرمین ہیلتھ وے ویلفئر سو سا ئٹی ڈاکٹر عبدالقدیر فا روقی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔

(جاری ہے)

مزید انہو ں نے کہا پا کستا ن کے 70فیصد سفید پو ش عوام جو کہ پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں پس رہے ہیں مو جو دہ بجٹ اور نئے ٹیکسو ں اور بے لگام مہنگا ئی کی وجہ سے ذہنی پر یشا نیوں میں مبتلا ہو کر ہا ئی بلڈ پر یشر کی وجہ سے خطر نا ک بیمار یوں میں مبتلا ہو کر مو ت کی طر ف جا رہے ہیں ہما رے سربرا ہا ن کو چا ہیے کہ غریب عوا م کے لیے خصو صی طو ر پر یوٹیلٹی سٹو روں پر اشیا ء خوردونو ش سستے دا مو ں فر اہم کرے تا کہ بدحا لی کے شکا ر عوام کو ریلیف مل سکے۔