فلم ’’باجی‘‘ کا نیا گانا’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جاری

جمعرات 20 جون 2019 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی فلم ’’باجی‘‘ کا نیا گانا’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جاری کر دیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ثاقب سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’باجی ‘‘ کا نیا گانا’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گانے کی کوریو گرافی عثمان خالد بٹ نے دی ہے، جبکہ اس میں اپنی آواز کا جادو سونیدھی چوہان نے جگایا ہے۔گانا مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے جس میں ان لک کترینہ کیف سے ملتی جلتی دکھائی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں میرا جی، آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی اور محسن عباس شامل ہیں۔ فلم28جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :