ریسکیو 1122 کا عملہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ڈی سی ساہیوال
جمعرات 20 جون 2019 18:25
(جاری ہے)
اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد نواز گوندل‘ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ اوراے ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹر ثمرین کوثر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ1988 کے بعد ضلع ساہیوال میں کوئی بڑا سیلاب نہیں آیا لیکن ضلعی انتظامیہ ہر قسم کی صورتحال کو سنبھالنے کیلئے تیار رہے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے بتایا کہ سا ہیوال کی عوام کو مکمل ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے سلسلہ میں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کا عملہ‘ ایمبو لنسیز‘ فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلز ہا ئی الرٹ میں رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میںحادثہ میں پھنسے لوگوں کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے۔ موک ایکسر سائز میں پانی میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال روانہ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے گہرے پانی میں گرے ایک چھ ماہ کے بچے کو بچانے کا ڈیمو بھی پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ریسکیو 1122 و دیگر محکموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو واضح الفاظ میں سراہتے ہوئے اس امر کا یقین ظاہر کیا کہ تمام سرکاری ادارے اسی طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کر کے ساہیوال کی عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی پر ریسکیو غوطہ خور آصف مقبول کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.