کیانو ریوز کو فلم دی ایٹرنلز میں کام کی پیش کش

جمعہ 21 جون 2019 10:20

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) اداکار کیانو ریوز کو فلم دی ایٹرنلز میں کام کرنے کی پیش کش کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اور فلمساز کیون فیج نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کیانو ریوز فلمدی ایٹرنلز میں مرکزی کردار ادا کریں اور اس کے لئے ان سے بات چیت جاری ہے اور عنقریب وہ اس فلم کا حصہ ہوںگے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں تو یہ ان کے لئے باعث خوشی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :