ماہرہ خان پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر یو این ایچ سی آر کی پاکستان میں مقیم افغان پناہ گرینوں بارے آگاہی مہم کا حصہ بن گئیں

جمعہ 21 جون 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر )یو این ایچ سی آر( کے ساتھ مل کر پاکستان میں مقیم افغان پناہ گرینوں بارے شعور اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، رواں سال بھی یہ دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ماہرہ خان نے اقوام متحدہ ہائی کمشنر )یو این ایچ سی آر( کے ساتھ مل کر پاکستان میں موجود افغان پناہ گرینوں بارے شعور اجاگر کیا۔ ماہرہ کی نئی فلم ’’سپر سٹار‘‘ عیدالضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔