جوش برولن اور مائلز ٹیلر فلم ’’فلیگ ڈے ‘‘ میں دکھائی دیں گے

جمعہ 21 جون 2019 11:31

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار جوش برولن اور مائلز ٹیلر فلم ’’فلیگ ڈے ‘‘ کا حصہ بن گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابقشان پین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’فلیگ ڈے ‘‘ میں اداکار جوش برولن اور مائلز ٹیلر اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی مصنفہ جینیفر وگل کی کتاب ’’دی فلم فلام مین۔ دی ٹرو سٹوری آف مائی فادرزکا ئونٹر فیٹ لائف‘‘ پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کا مجرم باپ ایک بینک کی ڈکیتی کرنے پر چھ ماہ سے جیل میں ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :