حطار انڈسٹریل اسٹیٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ
جمعہ 21 جون 2019 23:35
(جاری ہے)
سیمینار میں سی اینڈ ڈبلیو کے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان، ایم پی اے ارشد ایوب خان، سیکرٹری انڈسٹریل خیبر پختونخوا سعید احمد خان، کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام، ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله خان، چیئرمین انڈسٹریل اینڈ چیمبر آف کامرس ملک عاشق اعوان سمیت دیگر صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں امن و امان اور سیکورٹی صورتحال کو مزید موثر اور بہتر بنائے گئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور سی پیک کا ایک اہم حصہ ہے، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقعہ فیکٹری مالکان خراج تحسین کے مستحق ہے جنہوں نے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے، سرمایہ دار اسی طرح سرمایہ کاری کر کے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کو مزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرہ میں جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی۔ تقریب کے انعقاد پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علیزہ منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب پولیس اور صنعت کاروں میں باہمی روابط قائم کرنے کیلئے مثبت عمل ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے قرشی فیکٹری حطار میں بھی منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں کے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور فیکٹری کے مختلف یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ انڈسٹریل سیکورٹی افسران اور پولیس کا آپس میں مضبوط رابط ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت انتظامات کئے جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.