جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام کا دارومدارتنازعات کے جلدحل میں ہے. آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

پاکستان امن اوراستحکام اورپائیدارترقی کی جانب گامزن ہے‘سیکورٹی کی بہتر صورتحال سے غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوگی. لندن میں تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 22 جون 2019 12:32

جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام کا دارومدارتنازعات کے جلدحل میں ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جون۔2019ء) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام کا دارومدارتنازعات کے جلدحل میں ہے، سیکورٹی کی بہتر صورتحال سے غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوگی. تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزمیں پاکستان کے علاقائی سیکورٹی سے متعلق نکتہ نظر کے موضوع پر اظہار خیال کیا.

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال سمیت قومی سلامتی اورجنوبی ایشیامیں تازہ پیش رفت پر کہا جنوبی ایشیاءمیں دیرپا ترقی اور امن و استحکام کا مکمل دار و مدار دیرینہ تنازعات کے جلد حل میں ہے. آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن اوراستحکام اورپائیدارترقی کی جانب گامزن ہے، دیرپاامن واستحکام اورپائیدار ترقی کے عمل کو بین الاقوامی شراکت اورتعاون سے مزید تقویت ملے گی ، علاقائی چیلنجزسے نبر دآزما ہونے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے.

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکورٹی کی بہتر صورتحال سے غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوگی،اور علاقائی رابطہ کاری کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا ، بلاشبہ علاقائی روابط کے فروغ کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے. آرمی چیف نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کا دارومدار تنازعات کے جلد حل میں ہے، خطے کے دیرینہ اور حل طلب تنازعات کاجلدحل نکالا جانا چاہیئے .

آرمی چیف نے اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیواسٹریٹجک ماحول پر گفتگو کی اس کے علاوہ ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور بھی زیر غور آئیں گے‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن واستحکام حاصل کرنے کے قریب ہے.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا.

آرمی چیف کا علاقائی سیکورٹی پر پاکستان کے نقطہ نظر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، امن وامان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا، جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے. سربراہ پاک فوج نے کہاکہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے، علاقائی روابط کیلئے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، بہترسیکورٹی صورتحال سے غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے.

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں. خیال رہے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن میں موجود ہیں، آرمی چیف برطانیہ کے سینئر سول اور فوجی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے میں جیواسٹریٹجک، دفاعی اور سیکورٹی امور پر بات چیت ہوگی.