بہترین کارکردگی کے باوجود شائقینِ کرکٹ نے ملنگا کو مزاق کا نشانہ بن ڈالا

ملنگا کے بڑھے ہوئے پیٹ پر شائقین نے انہیں مزاق کا نشانہ بنا ڈالا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 22 جون 2019 21:55

بہترین کارکردگی کے باوجود شائقینِ کرکٹ نے ملنگا کو مزاق کا نشانہ بن ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22جون2019) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لیستھ ملنگا انگلینڈ کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود مذاق کا نشانہ بن گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزانگلینڈ سے مقابلے کے دوران سری لنکا کے مایہ ناز کھلاڑی ملنگا نے بہترین گیند بازی سے شائقین کے دل جیت لیے تھے لیکن ان کے بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد ملنگا جب پویلین لوٹے تو ڈریسنگ روم میں کیمرے نے انہیں شرٹ کے بغیر چلتے پھرتے دکھایا جس میں ان کا پیٹ واضح طور پر بہت بڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ ملنگا تصویر میں کافی ان فٹ نظرآرہے تھے۔ ان کی یہ تصاویردیکھتے ہی دیکھتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اْن کے موٹاپے پر کمنٹس اور لطیفوں کی بھر مار کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے انہیں حاملہ قرار دے دیا 
ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے کہ سرفراز احمد ملنگا کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ 
ایک ٹویٹر صارف نے ملنگا کی 4 وکٹیں لینے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب کھیل میں فٹنس کا کوئی عمل دخل نہیں رہا۔
کرکٹ کے ایک متوالے نے لکھا ہے کہ آپ کو اگر کھیلنا آتا ہو تو آپ بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ بھی بہترین کھیلتے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم انگلینڈ کو دلچسپ اپ سیٹ کے بعد شکست دے کر 20رنز سے ہرا تے ہوئے 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ دوسری جانب لاستھ مالنگا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، مالنگا سے قبل سابق آسٹریلوی بائولر گلین میگراتھ، سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن اور پاکستان کے وسیم اکرم بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

میگراتھ نے 71، مرلی دھرن نے 68، وسیم اکرم نے 55 اور مالنگا نے 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔