،حکومت عوامی خواہشات کے برعکس آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کر نے کیلئے عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کررہی ہے :اشرف بھٹی

اتوار 23 جون 2019 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خواہشات کے برعکس آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کر نے کے لئے عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کررہی ہے اناڑی حکمران خود بھی گریں گے اور سیاسی جمہوری نظام کو بھی لے ڈوبیں گے حکومت نے ایسا کرکے اپنے لئے تباہی کا راستہ چنا ہے عوام غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں عوام کا اعتماد بحال کرنا اور خود انحصاری ہی مسائل کا حل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر حکومت بجٹ میں کی گئی مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں بجٹ نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا مشکل بنادیاہے آٹے کا 20کلو کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیاہے حکومت نے آٹے ،چینی ،گھی اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیاہے اور کہتی ہے کہ ہم نے غریب نواز بجٹ بنایاہے حکومت آٹے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے حکومت عوام کو بھوک سے مارنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بیٹھے جاگیردار ، سرمایہ دار اور شوگر ملز مالکان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ان کو خوش کرنے کے لئے ان اشیاء کی قیمتون میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔