چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت محکمہ کلچر کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
صوبے کے 504 مقامات کو ثقافتی ورثہ قرار دینے کی سفارشات منظوری
پیر 24 جون 2019 20:27
(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ فارن افیئرز کے افسران نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو 5 اسٹار ہوٹل بنانے کی درخواست پیش کی جس پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے محکمہ ثقافت کی ٹیکنیکل کمیٹی کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا دورہ کر کے سفارشات تیار کرنے کے احکامات دیئے۔
اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی نے خالق ڈنہ ہال کے ایم سی سمیت دیگر عمارات کی بحالی کی منظوری دی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹیکوٹیز کلیم اللہ لاشاری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کی مرمت کے دوران ان کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت کو برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں پارسی کالونی کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئی جس کے بعد پارسی کالونی کو تاریخی رہائشی کالونی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ٹیکنیکل کمیٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے سر کائوسجی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائکاٹری کے مختلف عمارتوں کا جائزہ لیا جائے اور ان قدیم عمارتوں کو ثقافتی ورثہ قرار دینے کے لئے سفارشات پیش کی جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری ثقافت، ڈائریکٹر جنرل اینٹیکوٹیز، ڈائریکٹر جنرل ثقافت، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران سمیت ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان عارف حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.