امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید گرمی سے تین بچوں سمیت 7 تارکین وطن ہلاک

منگل 25 جون 2019 17:54

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید گرمی سے تین بچوں سمیت 7 تارکین وطن ہلاک
ٹیکساس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید گرمی سے تین بچوں سمیت 7 تارکین وطن ہلاک ہوگئے امریکی سرحدی پولیس نیگزشتہ روز معمول کے گشت کے دوران جنوبی ٹیکسا س کے علاقہ ریو گرینڈی میں تین بچوں، ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں برآمد کیں حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث ان کی موت کئی روز قبل ہوچکی تھی جبکہ مغربی علاقہ ڈل ریوسی2 تارکین وطن کی لاشں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقہ سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش میں شدید گرمی کی وجہ سے ہلا ک ہوئے حکام نے خبر دار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں شدید گرمی جان لیوا ہوسکتی ہے امریکا میکسیکو کی سرحد پر ان دنوں شدید گرمی ہے جہاں اکثر تارکین وطن غیرقانونی طریقہ سے امریکا داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔