برٹش کونسل کی جانب سے پاکستان میں عمر رسیدہ افراد کی صورتحال اور حیثیت بارے منفرد اور جامع رپورٹ کا اجراء
منگل 25 جون 2019 22:11
(جاری ہے)
رپورٹ پاکستان میں عمر رسیدہ افراد، مرد و عورت کے حوالے سے انسانی حقوق کے تناظر میں پہلی تحقیق ہے۔
اس رپورٹ میں بزرگ افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سفارشات مرتب کی گئی ہیں جن میں عمر رسیدہ افراد کو اقتصادی مواقع تک رسائی، صحت و پنشن کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 12.5 ملین عمر رسیدہ افراد پر مشتمل دنیا کے ان 15 ممالک میں شامل ہے جن میں بوڑھے افراد کی آبادی 2050 تک 44 ملین تک پہنچ جائے گی۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں ایسی معاشی، معاشرتی پالیسیوں، قوانین سازی اور پروگرامز کی ضرورت ہے جو عمر رسیدہ افراد کے حقوق کی حفا ظت کو مزیدیقینی بنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں مذہب اور مختلف ثقافتوں اور بدلتی ہوئی ڈیمو گرافکس، صنعت سازی، بڑھتی ہوئی افراط زر، شہری اور دیہی منتقلی کی وجہ سے بزرگ افراد کے ساتھ تعلقات اور برتاؤ میں تبدیلی پائی جا رہی ہے جس کی وجہ خاندانوں کا چھوٹا ہونا، آزادانہ زندگی گزارنا اور خاندانوں کے تعلقات جیسے عوامل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی سطح پر وزارت انسانی حقوق نے عمر رسیدہ افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی یہ بل متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق اور اس کے نتائج واقعی ہی قابل قدر ہیں جن سے صوبائی اور وفاقی سطح پر پالیسی بنانے اور پروگرامز مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر روز میری ہل ہورسٹ نے کہا کہ بزرگ شہریوں کیلیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلیے عمر رسیدہ افراد کو بھی اقتصادی مواقع تک رسائی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد سٹیک ہولڈرز اور شرکاء نے اس کے تناظر میں پالیسی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ءپرحملہ پر اظہارتشویش
-
سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
-
ملک میں گندم درآمد اسکینڈل، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل، نہ ہی کوئی پیشرفت ہوسکی
-
کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا
-
عطا اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
-
ایف بی آر کا تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ٹریڈ یونینز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعظم کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان
-
حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
-
رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.