دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ، جو لوگوں کو چار منٹ تک جنگل کی سیر کرائے گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جون 2019 23:51

دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ، جو لوگوں کو چار منٹ تک جنگل کی سیر کرائے ..

ملایشیا کےپہاڑی جنگلی علاقے میں 1140 میٹر طویل واٹر سلائیڈ تعمیر کی جا رہی ہے۔یہ پینانگ کے ایسکیپ تھیم پارک میں بنائی جا رہی ہے۔ اس کا افتتاح اگست 2019 میں  کیا جائے گا۔ تعمیر کے بعد یہ دنیا کی  طویل ترین واٹر سلائیڈ ہوگی۔
2015 سے دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ کا اعزاز نیوجرسی کے ایکشن پارک میں قائم 605 میٹر طویل سلائیڈ کے پاس ہے لیکن دو ماہ میں یہ اعزاز ایکشن پارک سے چھن سکتا ہے۔

ملایشیا میں بننے والے  طویل ترین واٹر سلائیڈ  کا 65 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔یعنی  اس کا 705 میٹر حصہ  تعمیر ہو چکا ہے۔ جب یہ مکمل ہوگا تو  واٹر سلائیڈ کے شائقین 4 منٹ میں اوپر سے نیچے پہنچیں گے۔تھیم پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واٹر سلائیڈ کا بقیہ 435 میٹر حصہ اگست میں افتتاح سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس واٹر سلائیڈ کی تعمیر کے دوران درختوں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ۔

اسی وجہ سے واٹر سلائیڈ بنانے کے آلات مزدوروں کے ذریعے پہاڑی کی چوٹی تک پہنچائے گئے ہیں۔اس کی تعمیر میں بھاری مشینری بھی استعمال نہیں کی گئی۔
اس طرح کی روایتی واٹر سلائیڈ کے لیے  کم از کم 20 منزلہ اپارٹمنٹ  بلڈنگ کی  اونچائی کا ٹاور بنانا ضروری ہوتا ہے لیکن  تھیم پارک انتظامیہ نے   اس مقصد کےلیے قریبی پہاڑی کی چوٹی کو استعمال کیا ہے۔اس پہاڑی کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے شائقین کو کیبل کار کی ضرورت پڑے گی۔


متعلقہ عنوان :