شہباز شریف نے ایک کروڑ کا ہیرے کا سیٹ کسے دیا؟

معروف صحافی نے شہباز شریف کے حوالے سے دلچسپ قصہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جون 2019 11:56

شہباز شریف نے ایک کروڑ کا ہیرے کا سیٹ کسے دیا؟
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) :معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کی شادیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ تھے تو میں نے ان سے پوچھا کہ باہر باتیں پھیلی ہوئی ہیں کہ آپ فلاں بندے کے گھر گئے اور آپ نے وہاں ایک کروڑ کا ہیرے کا سیٹ دیا تو انہوں نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ نہیں میں نے بھلا کیوں دینا ہے۔

لیکن چند دن بعد اسی شخص کو وزیر بنا دیا جس کے گھر جا کر ایک کروڑ کا سیٹ دیا تھا۔پروگرام میں موجود صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شکر کریں آپ چوہدری غلام حسین ہیں ورنہ آپ بھی ان کی زوجہ ہوتیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان تو شادیاں ایسے کرتے ہیں جیسے ہم کپڑے بدلتے ہیں ان کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ایک ایسے سیاستدان ہیں جنہوں نے کئی شادیاں کی لیکن ہم اس متعلق بات نہیں کر سکتے۔

وہ شخص جہاں بھی گئے ایک داستان چھوڑ آئے۔واضح رہے کچھ روز قبل بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی سیدہ کلثوم حئی سے خفیہ شادی کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیدہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئیر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔

پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں ۔ان کی سرکاری نوکری کے دوران ہی شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس نے کہا ہے کہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔