پی ٹی سی ایل سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 ء کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے "Experia" کے نام سے اپنے پرچم بردار سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 ء کا آغاز کردیا

بدھ 26 جون 2019 13:57

پی ٹی سی ایل سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 ء کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے "Experia" کے نام سے اپنے پرچم بردار سمر انٹرن شپ پروگرام 2019 ء کا آغاز کردیا ۔اس سمر انٹرن شپ پروگرام میں صرف ان امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو پی ٹی سی ایل کے آن کیمپس اسسمنسٹ سینٹرکے ذریعے منتخب کئے گئے ہوں۔
ہر درخواست دہندہ جواس سینٹر سے منتخب ہوتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں و کارگردگی کی رپورٹ بھی حاصل کرتا ہے، یہ رپورٹ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کوپرکھے جانے کے معیار کو سمجھنے میں بھی مدد کرتی ہے اور نوجوانوں کو بحثیت ایک پروفیشنل اپنی خوبیوں اور خامیوں کوجاننے میں مدد دیتی ہے ۔

اس پروگرام کیلئے 600 سے زائد امید واروں کو جانچ پڑتال کے ایک مشکل طریقہ کار سے گزارکر اُن میں سے 25 امید واروں کومنتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)


انٹرن شپ کی مدت کے دوران اس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو رئیل ٹائم کاروباری منصوبوں پر کام کرنا ہوگا۔ وہ مختلف شعبوں جیسے کہ ملازمین کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایونٹ، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کی مہمات، فنکشنل اور طرز عمل کی اہلیت کی ترقی،ادارہ جاتی کلچر اور لیڈر شپ ٹیموں کی جانب سے کام کے طریقہٴ کار کی مختلف تدابیر کو مجموعی طور پرسیکھنے کے پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔


اس موقع پر سید مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر،پی ٹی سی ایل نے کہا :”ہم تمام منتخب کردہ امیدواروں کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہیں اور انکو پی ٹی سی ایل میں سیکھنے کے بھر پور مواقع فراہم کرنے کیلئے چشم براہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ ان نوجوانوں کی تربیت کِن خدوخال پر کی جاتی ہے تاکہ وہ مستقبل کے لیڈرز بن سکیں۔

ہم نے بطور ایک ادارہ پی ٹی سی ایل کے دروازے ملک بھر میں دستیاب بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے کھول دیئے ہیں اور پی ٹی سی ایل کو بہترین ڈیجیٹل سمجھ بوجھ کے ادارے میں تبدیل کر دیا ہے اور درست سمت میں قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔“
ایک قومی کمپنی کی حیثیت سے، پی ٹی سی ایل اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کیلئے ایک ہمہ جہت، فعال اور ترقی کرتا ہوا ماحول فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :