امریکی کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کے باوجود چینی موبائل کمپنی ہواوے کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے طریقے ڈھونڈ لئے

بدھ 26 جون 2019 15:30

امریکی کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کے باوجود چینی موبائل ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) امریکی کمپنیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود چینی موبائل کمپنی ہواوے کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے طریقے ڈھونڈ لئے ہیں اور انہیں امریکی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہواوے امریکی کمپنیوں سے اپنے موبائل فونز کے لئے سالابہ 67 ارب ڈالر مالیت کے سافٹ ویئر اور دیگر آلات خریدتی ہے۔

(جاری ہے)

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیمی کنڈٖکٹر فرم مائیکرون ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو سنجے مہروترا نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اقدام کی تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ چین کمپنی ہواوے کو اپنی بعض مصنوعات کی فروخت اس پابندیوں کے باوجود اور قانونی طریقے سے جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی نے ہواوے کے آرڈرز پر اپنی مصنوعات کی چین کو ترسیل شروع کر دی ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق دیگر امریکی کمپنیان بھی مائیکرون کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ان کمپنیوں کا موقف ہے کہ سمندر پار قائم ان کی فیکٹریوں میں تیار کردہ مصنوعات پر حالیہ امریکی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔