Live Updates

چین مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سر مایہ کاری کر کے حقیقی معنوں میں پاکستان کا بھائی ہونے کا ثبوت دے رہا ہے‘ اپوزیشن اپنے انتشار ،

احتجاج اور فساد کے مشن میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی‘ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ‘گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

بدھ 26 جون 2019 20:31

چین مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سر مایہ کاری کر کے حقیقی معنوں میں ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کرپشن کو ملک وقوم کیلئے معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے اب فیصلے صرف آئین وقانون اور ملکی مفادکے مطابق ہوں گے ‘چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے دونوں ممالک کے تعلقات کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے۔

وہ گور نر ہائو س میں چینی ماہر تعلیم ڈاکٹرژوچنگ منگ ‘ چیئر مین یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رائوف اور پنجاب سے اورسیز کمیشن کے وائس چیئر مین وسیم رامے کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ چین پاکستان میں انر جی اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اربوں ڈالرز کی سر مایہ کاری کر کے حقیقی معنوں میں پاکستان کا بھائی ہونے کا ثبوت دے رہا ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب سے اورسیز کمیشن کے وائس چیئر مین وسیم رامے کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور اپوزیشن اپنے انتشار ،احتجاج اور فساد کے مشن میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جومر ضی کر لے تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک کو مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی قائم کر ے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات