سوئی سدرن نے گیس چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے مہم تیز کر دی

جمعہ 28 جون 2019 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے مہم تیز کر دی۔ ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کراچی سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے تمام ریجنل دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گیس چوروں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بنا کرچھاپے مارے جا رہے ہیں اور غیرقانونی کنکشنز منقطع کئے جا رہے ہیں۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بتایاہے کہ گیس کے نقصانات میں کمی،گیس چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کیلئے مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریجنل دفاتر کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں اور اس کے دوران کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :