پروفیسر نے پلاسٹک کی مدد سے پٹرول بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا
ہم اس تکنیک کو دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کرنے کو تیار ہیں۔ ستیش کُمار
سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جون 2019 14:58
(جاری ہے)
بھارتی پروفیسر کی یہ کمپنی روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی مقدار میں پلاسٹک استعمال کر کے 200 لیٹر پٹرول پیدا کر رہی ہے۔
ستیش نے اپنے کاروبار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک سے پٹرول بنانے کا عمل تین مراحل سے گزرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ پلاسٹک پولیمر ہے اور ڈی پولیمرائز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا ہم ایسے تمام پلاسٹک کو دیگر اجزا کے ساتھ ویکیوم چیمبر میں ڈال دیتے ہیں ، اس چیمبر میں ان تمام اجزا کو مائیکروویو، انڈکشن یا پھر انفرا ریڈ ہیٹنگ کے ذریعے 50 سے 400 ڈگری سیلسئیس پر گرم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈسٹلیشن کا پراسیس شروع کیا جاتا ہے جس سے پٹرول ، ڈیزل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو الگ کر لیا جاتا ہے۔ ستیشن نے بتایا کہ میرے کارخانے میں کوئی چمنی نہیں ہے۔ ستیش نے مزید بتایا کہ پلاسٹک کی مدد سے حاصل کیا جانے والا یہ ایندھن فی الوقت صرف صنعتوں میں استعمال کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کو گاڑیوں کے لیے بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک میری کمپنی 50 ٹن ناقابل استعمال پلاسٹک کو تیل میں تبدیل کر چکی ہے۔ ستیش کُمار کا کہنا تھا کہ میں یہ کام صرف ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے کر رہا ہوں اور مجھے کوئی کمرشل فائدہ نہیں چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طریقے سے تیل بنا کر ماحول کو صاف بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم دیگر لوگوں کے ساتھ بھی اپنی ٹیکنالوجی شئیر کرنے کو تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.