فرانس کے مغربی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر فائرنگ ، دو افراد زخمی

مسلح شخص نے شہر کے علاقے پونتیزن میں واقع مسجد کے باہر گولیاں چلائیں،موقع سے فرار

جمعہ 28 جون 2019 20:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2019ء) فرانس کے مغربی شہر بریسٹ میں ایک مسجد کے باہر مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بریسٹ کے پراسیکیوٹر ڑاں فلپ ری کیپ نے بتایا کہ مسلح شخص نے شہر کے علاقے پونتیزن میں واقع مسجد کے باہر گولیاں چلائی ہیں۔اس وقت لوگ عبادت کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اس حملے کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے کہ اس حملہ آور نے کسی مذہبی یا نسلی تعصب کی بنا پر فائرنگ کی ہے یا اس کا کوئی اور محرک تھا۔مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :