نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنے کو جرم قرار دے دیا گیا

اے این ایف نے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ،ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پینافلیکس آویزاں کردیے گئے مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے کسی بھی مسافر سے یہ برآمدہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، نوٹیفکیشن

ہفتہ 29 جون 2019 22:02

نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنے کو جرم قرار دے دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2019ء) نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پینافلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور کسی بھی مسافر سے یہ برآمد ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں عراق میں نسوار کھانے کے جرم میں کئی پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔بعدازاں پاکستانی سفارت خانے نے ڈی جی سی اے اے کو لکھ میں لکھا تھا کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں سے عراق آنے والے مسافروں کو نسوار کے استعمال کی روک تھام کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بصورت دیگر انہیں عراق پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :