الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فری آئی کیمپ ، 496 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

بدھ 3 جولائی 2019 16:49

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فری آئی کیمپ ، 496 مریضوں کا معائنہ کیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز آئی سرجن ڈاکٹر خالد ڈوگر کی زیرِنگرانی ماہرین چشم نے 277 مرد،114خواتین اور105بچوں سمیت مجموعی طور پر 496 مریضوںکی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںآنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا28 مریضوں کے مفت آپریشن کرکے انہیں ادویات، عینک اور لینزفراہم کئے گئے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے منیجر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری بہادر خان، ترجمان نورالواحد جدون اور ڈاکٹر شفیع الملک سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے آئی کیمپ کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :