حقدار تک حق پہنچانا ہماری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم کے احساس پروگرام کا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے اور بنیادی ضرورتوں سے محروم افراد اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عام شہری کو ریلیف دینا ہے،
حکومت ریاست مدینہ کے تصور کے تحت عام آدمی اور نچلی سطح کے افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ’’احساس پروگرام‘‘ ریاست مدینہ کے بنیادی تصور کے تحت شروع کیا گیا ہے، یہ کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر مستحقین کی امداد کا پروگرام ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
جمعرات 4 جولائی 2019 19:37
(جاری ہے)
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے اخبار فروش فیڈریشن کے کارکنوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی میزبانی مجھے کرنی چاہیے مگر مجھے یہاں مہمان بنا کر مدعو کیا گیا، آج میں یہاں مہمان نہیں میزبان ہوں اس لئے تقریب کا بل میزبان ہی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے خون پیسے کی کمائی ہمیں خوش کرنے کے لئے ان ہوٹلوں پر نہیں لگنی چاہیے، یہ آپ کا اور آپ کے بچوں کا حق ہے۔ انہوں نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی فلاح و بہبود ہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، حکومت نے احساس پروگرام کا آغاز اسی لئے کیا ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ہم پسے ہوئے اور نچلی سطح کے افراد کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں اور حکومت کا بنیادی وژن ہے کہ حقدار تک اس کا حق پہنچے خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، ان تک حق پہنچانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے اور بنیادی ضرورتوں سے محروم افراد، مہنگائی کے ستائے ہوئے عام شہری کی بہتری کے لئے کیسے آگے بڑھا جائے، ہم اسی سوچ بچار میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ٹکا خان اور ظہور خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزدور کے حق کی بات کو ہمیشہ بہت موثر انداز میں آگے پہنچایا ہے، ہم ان کے عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبار فروش طبقہ معاشرے کا وہ چہرہ ہے جس کے ساتھ ہمارے معاشرے کے 70 فیصد چہرے جڑے ہوئے ہیںِ، ٹکا خان کی جدوجہد کی وجہ سے ملک کا ہر مزدور ٹکا خان ثانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اس حکومت کا اولین وژن ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.