غم اور اداسی کواپنی زندگی کاحصہ نہ بنائیں ، ماہرنفسیات

جمعہ 5 جولائی 2019 15:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء)اداسی اور غم زندگی کا حصہ ہیں ان کا سامناآئے روز رہتا ہے۔ ضرروت اس امر کی ہے کہ کہیں یہ اداسی آپ کی زندگی کاحصہ نہ بن جائے۔ان خیالات کااظہار ماہرنفسیات نوشانہ چوہدری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں کبھی خوشیاں اور کبھی غم دیکھتے ہیں اور یہی زندگی کے نشیب و فراز کہلاتے ہیں کیونکہ اگر زندگی ایک ہی پہلو میں گزرے تو یقیناً ہم زندگی سے تھک جائیں گے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے جب اچھا وقت آئے تو ہم اتنے خوش ہوتے ہیں کہ معلوم ہی نہیں پڑتا کہ وقت کب گزرگیا لیکن برے حالات پڑتے ہی ہم صبر اور ہمت سے حالات کاسامنا کرنے کی بجائے مایوس اور اداس ہوجاتے ہیں۔ہم می سے بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اس اداسی کوبھول جاتا ہے اور زندگی کے معمولات میں مصروف ہوجاتا ہے بشرطیکہ وہ اداسی کو خود پرسوار نہ کرے ورنہ انسان ڈپریشن کاشکارہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ڈپریشن کے مسئلے کودور کرنے کے لیے سب سے پہلے حقیقت کوتسلیم کرلیں گے ۔گزرتے ہوئے وقت کوکبھی نہیں بدل سکتے۔اس لیے موجودہ زندگی پر نظر ڈالیں اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ ڈپریشن سے خود کو محفوظ نہ رکھ سکیں اور ماہرنفسیات سے زابطہ کریں لیکن معاشرتی رویوں کے دبائو کی وجہ سے اکثر لوگ اس مرض کو چھپا لیتے ہیںجوکہ ان کی دماغی حالت کے لیے مزید خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔اس لیے ڈپریشن کودور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ماہرنفسیات سے رجوع کریں چندہی سیشنز کے بعد آپ ڈپریشن سے باہر نکل آتے ہیں۔