جے یو آئی انٹرا پارٹی الیکشن،مرکزی قیادت کا انتخاب کل ہوگا،مولانا فضل الرحمن مضبوط امیدوار

ہفتہ 6 جولائی 2019 21:39

جے یو آئی انٹرا پارٹی الیکشن،مرکزی قیادت کا انتخاب کل ہوگا،مولانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کی انٹرا پارٹی انتخابات کے اخری مرحلے میں مرکزی قیادت کا انتخاب کل ( اتوار)کو سکھر میں ہوگا ،انتخابات میں مرکزی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا ،مولانا فضل الرحمن مرکزی امارت کیلئے سب سے مظبو ط امیدوار ہیں ،انتخابات مرکزی ناظم انتخابات مولانا راشد سومرو کی نگرانی میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں مرکزی قیادت کے انتخاب کا مرحلہ آج بروزہ سوموار سکھر میں ہوگا جس میں جے یوآئی کے مرکزی امیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا انتخابات جے یوآئی کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا راشد سومروں کی نگرانی میں ہونگے اس موقع پر جے یوآئی کے 9سو سے زائد عمومی اراکین ووٹ دیگر نئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق مرکزی امارت کیلئے سب سے مظبو ط امیدوار موجودہ امیر مولانا فضل الرحمن ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مولانا عبدالغفور حیدری مظبوط امیدوار ہیں ۔۔۔۔۔اعجاز خان